سینیٹ ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی نے پولنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے پولنگ عمل کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بانی تحریک انصاف کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جنہوں نے پہلے ہی کسی بھی ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

latest urdu news

پی ٹی آئی کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن ووٹ ڈالنے نہیں آئے گا۔” انہوں نے مزید بتایا کہ تمام ارکان کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ پولنگ کے عمل سے دور رہیں۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ جن نشستوں پر ان کے ارکان کو نااہل کیا گیا ہے، ان پر ہونے والے انتخابی عمل کا حصہ بننا غیر مناسب ہوگا۔

یہ سینیٹ کی وہ نشست ہے جو اعجاز احمد چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ انہیں 9 مئی کے مقدمات میں سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد ان کی رکنیت ختم کر دی گئی۔

پنجاب اسمبلی ہال میں اس نشست پر پولنگ کا عمل جاری تھا، جہاں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ اور اپوزیشن جماعتوں کی متفقہ امیدوار سلمیٰ اعجاز کے درمیان سخت مقابلہ متوقع تھا۔ سینیٹر منتخب ہونے کے لیے امیدوار کو کم از کم 180 ووٹ درکار ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں جماعتوں کی حالیہ پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پاس 229 نشستیں ہیں، پیپلز پارٹی کے 16، مسلم لیگ (ق) کے 11، استحکام پاکستان پارٹی کے 7، تحریک انصاف کے 24، سنی اتحاد کونسل کے 73، جبکہ مسلم لیگ ضیاء، تحریک لبیک پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کے ایک ایک رکن موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 6 ارکان کو پہلے ہی نااہل قرار دیا جا چکا ہے، جبکہ میاں اسلم اقبال نے تاحال اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا، اور پی پی-269 سے منتخب رکن میاں علمدار عباس پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter