پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ، پی ٹی سی ایل کا انتباہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس آئندہ دنوں میں جزوی طور پر متاثر ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سعودی عرب کے شہر جدہ کے قریب سمندر میں زیرِ آب (سب میرین) انٹرنیٹ کیبلز کا کٹ جانا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق، یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دنیا بھر میں انٹرنیٹ ٹریفک میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اور اس کی وجہ سے پاکستان میں مصروف اوقات (پِیک آورز) کے دوران صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں معمولی کمی یا سروس میں تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

latest urdu news

ترجمان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی شراکت دار ادارے فوری طور پر مرمت کے کام میں مصروف ہیں، جب کہ پی ٹی سی ایل کی مقامی ٹیمیں متبادل بینڈوڈتھ کی فراہمی اور نیٹ ورک کی ری روٹنگ کے ذریعے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ سروس کی مکمل بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے تاہم صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔

پی ٹی سی ایل نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں، کیونکہ ادارہ انٹرنیٹ کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کا انحصار بڑی حد تک بین الاقوامی سب میرین کیبل نیٹ ورکس پر ہے، اور ان میں کسی بھی قسم کا خلل براہِ راست ملک کی ڈیجیٹل کمیونی کیشن کو متاثر کرتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter