یومِ دفاع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کا نیا دستہ تعینات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ دفاع 6 ستمبر کے موقع پر کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کیڈٹس پر مشتمل نیا دستہ مزار پر تعینات کیا گیا، جنہوں نے بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

latest urdu news

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل شہریار خان تھے، جنہوں نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر مزار پر موجود تمام افراد نے خاموشی کے ساتھ شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل شہریار خان کا کہنا تھا کہ مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دینا پاکستان ایئر فورس اکیڈمی کے کیڈٹس کے لیے ایک اعزاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب قوم نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا، اور آج بھی پاک فضائیہ ہر محاذ پر بھرپور تیاری کے ساتھ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے نہ صرف جنگی حالات میں بلکہ امن کے دنوں میں بھی ہمیشہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے۔ ان کے بقول، قوم کو اپنی فضائیہ پر فخر ہے جو ہر چیلنج میں پیش پیش رہی ہے۔

یومِ دفاع کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن کا مقصد شہداء کو یاد کرنا اور قومی عزم کو تازہ کرنا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter