میسی فیفا ورلڈکپ 2026 کھیلیں گے یا نہیں؟ شائقین کا انتظار، بڑا بیان سامنے آگیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلا گیا ممکنہ طور پر آخری میچ یادگار بنا دیا۔

بیونس آئرس میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ارجنٹینا نے وینزویلا کو 0-3 سے شکست دی، جبکہ میسی نے دو شاندار گول داغ کر میدان میں موجود 80 ہزار سے زائد شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

latest urdu news

میچ کے اختتام پر اسٹیڈیم "میسی، میسی” کے نعروں سے گونج اٹھا، اور فٹبال لیجنڈ اپنی جذباتی کیفیت پر قابو نہ رکھ سکے۔ آنکھوں میں آنسو لیے، انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل کے بارے میں اہم بیان دیا۔

میسی کا کہنا تھا کہ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا: "جب ایونٹ کا وقت قریب آئے گا، اُس وقت سوچ کر فیصلہ کروں گا۔ میری عمر کو دیکھتے ہوئے زیادہ امکان یہی ہے کہ میں ورلڈ کپ نہ کھیل سکوں۔”

رونالڈو نئی تاریخ رقم کرکے بھی ٹیم کو فائنل نہ جتوا سکے

ان کے اس بیان کے بعد دنیا بھر میں فٹبال شائقین کے دلوں میں یہ سوال گونج رہا ہے کہ کیا میسی کا جادو ایک بار پھر عالمی اسٹیج پر دیکھنے کو ملے گا یا نہیں؟ البتہ، ان کے ہوم گراؤنڈ پر الوداعی لمحات، شائقین کے لیے ہمیشہ یادگار رہیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter