لوگوں کے گھر ڈوب گئے، مگر مچھوں سے کون پیسے نکلوائے گا؟ حافظ نعیم الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انہوں نے کہا کہ سیلاب میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے اور ان کے گھر پانی میں ڈوب گئے، مگر ان کی مالی اور معاشی مشکلات کے بارے میں کون سوچے گا؟ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سیلاب متاثرین کو معاوضہ اور ریلیف فراہم کرے۔

latest urdu news

حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ روڑا ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی کس حیثیت سے دے رہا ہے، جب وہاں کے لوگوں کے پیسے پانی میں غرق ہو چکے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان متاثرین کو فوری مالی امداد فراہم کرے، اور جماعت اسلامی ہر ایسے فرد کی آواز بنے گی جو اس آفت سے متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک بھر میں کنکریٹ کے جنگل بنائے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے اور قدرتی ماحول متاثر ہو رہا ہے۔ عوام کے گھروں کے تحفظ کے لیے اگر لانگ مارچ کرنا پڑا تو جماعت اسلامی اس سے بھی گریز نہیں کرے گی۔

پیپلز پارٹی 40 سال سے کراچی کو لوٹ رہی ہے، جعلی میئر لانے والوں کو جواب دینا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ ملک میں سیلاب کی صورتحال انتہائی سنجیدہ ہے، 40 لاکھ ایکڑ زمین زیر آب آ چکی ہے جبکہ 3 ہزار سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ چاول اور کپاس کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے زرعی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ گندم کا بحران بھی آنے والا ہے جو پہلے سے موجود ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کا ریٹ 3900 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کسانوں کے حق میں نہیں ہے اور اس سے وہ شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو مراعات اور سبسڈی دی جائے ورنہ ملک میں غذائی بحران سنگین ہو جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے قوم سے اپیل کی کہ وہ آزمائش کے اس وقت اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں، توبہ واستغفار کریں اور سیلاب و زلزلے کی شدت پر غور کریں۔ انہوں نے کہا کہ صرف الفاظ سے نہیں بلکہ عمل سے بھی توبہ ثابت ہونی چاہیے۔

پریس کانفرنس کے آخر میں انہوں نے ملک کے عدالتی نظام پر تنقید کی اور کہا کہ یہ نظام طاقتور طبقے کی حکمرانی کرتا ہے اور عام لوگوں کو ریلیف نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ سودی معیشت اللہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف ہے اور اگر دلوں میں تبدیلی نہ آئی تو ملک کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter