7
پاکستان کی مشہور انسٹاگرامر اور ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کافی چرچہ پیدا کر دیا ہے۔
اس ویڈیو میں دنانیر بغیر میک اپ سے شروع کر کے پھر مکمل گلیمرس انداز میں عالمی شہرت یافتہ پاپ آئیکون ریحانہ کے گانے "بریکنگ ڈش” پر لپ سنک کرتی نظر آ رہی ہیں۔
ویڈیو میں دنانیر نے مزاح کے انداز میں اپنے پٹھان پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ "بریکنگ ڈش ہوں یا ہڈیاں، اس کا ذمہ دار پٹھان خون ہے”۔ تاہم، صارفین نے اس ویڈیو پر ملے جلے ردعمل ظاہر کیے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ دنانیر اب ایک اداکارہ ہیں اس لیے انہیں ایسی ویڈیوز نہیں بنانی چاہئیں، جبکہ بعض نے انہیں اداکارہ ہانیہ عامر کی نقل کرنے کی کوشش قرار دیا۔ کچھ نے اسے بھارتی فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کی کوشش بھی کہا۔
View this post on Instagram
دوسری جانب، کئی صارفین نے دنانیر کی خوبصورتی کی تعریف کی اور ان کے انداز کو سراہا۔