پاکستان بحرین کے ساتھ مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، سربراہ پاک فضائیہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں پاکستان فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو نے بحرین کی ڈیفنس فورس کے چیف آف سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل تھیاب صقر عبداللہ النعیمی سے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ نے لیفٹیننٹ جنرل النعیمی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

latest urdu news

ملاقات کے دوران دونوں عسکری افسران نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے نئی راہیں استوار کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی شراکت داری کے ذریعے دونوں ممالک کی افواج کے مابین مشترکہ تربیت اور ترقی کے پروگرامز پر اتفاق کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter