پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ اور پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی اجلاس میں صرف حاضری لگائیں گے اور اس کے بعد ایوان کی کارروائی میں شریک نہیں ہوں گے۔

latest urdu news

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ساتھ ہی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں پارلیمانی پارٹی کی سطح پر ارکان کو باضابطہ ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ وہ احتجاج میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے یہ اقدام مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں، سیاسی گرفتاریوں اور اسمبلی میں پارٹی کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف ردِعمل کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter