پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال، 5 ستمبر تک راوی، ستلج اور چناب میں شدید خطرہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے بڑے دریاؤں میں سیلابی کیفیت تشویشناک صورت اختیار کر گئی ہے، جب کہ 5 ستمبر تک دریائے راوی، ستلج اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب کے تریموں، دریائے راوی کے بلوکی اور سدھنائی، جبکہ دریائے ستلج کے ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ستلج میں بہاؤ 5 لاکھ 16 ہزار کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے اور مسلسل اضافہ جاری ہے۔

latest urdu news

ریلیف کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کے سبب دریاؤں میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 83 فیصد تک بھر چکے ہیں، جن کے لیول بالترتیب 1549.78 فٹ اور 1226.50 فٹ رپورٹ کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں، راول ڈیم کی سطح 1751.70 فٹ تک پہنچنے کے بعد اس کے اسپل ویز صبح 7 بجے کھول دیے گئے، جس سے کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں تیزی آگئی ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ نالے کے کناروں اور عارضی پلوں سے دور رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، اموات 35 ہوگئیں

حکام نے امدادی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے، جب کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، خیمہ بستیاں اور خوراک کی فراہمی کے انتظامات بھی تیز کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter