آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسٹارک نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔
35 سالہ بولر جو گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے کسی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں حصہ نہیں لے پائے، اب صرف آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کھیلیں گے۔ تاہم وہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگز، جیسے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں حصہ لیتے رہیں گے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، مچل اسٹارک نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ ان کی سب سے بڑی ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "میں نے آسٹریلیا کے لیے کھیلے گئے ہر ٹی ٹوئنٹی میچ کو انجوائے کیا، اور 2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا میرے کیریئر کا خاص لمحہ تھا۔”
واضح رہے کہ مچل اسٹارک نے آسٹریلیا کے لیے 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے اور ان میچوں میں انہوں نے 79 وکٹیں حاصل کیں۔