پتوکی میں بارش کی وجہ سے چھٹی کرنے پر قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے شہر پتوکی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بارش کی وجہ سے کام سے چھٹی کرنے پر ایک شخص کو اس کے ساتھیوں نے گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ پتوکی کی پرانی منڈی کے مزمل بازار میں پیش آیا، جہاں چار ملزمان نے سجاد نامی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

latest urdu news

مقتول کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد اور ملزمان ایک ساتھ کام کرتے تھے، لیکن بارش کی وجہ سے اس کے والد نے چھٹی کر لی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق، والد کے کام پر آنے سے انکار پر ملزمان طیش میں آ گئے اور گھر میں داخل ہو کر سجاد کو گولی مار دی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter