پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کیلئے 12 لاکھ روپے کا فنڈ منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کیلئے 12 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے اور اس مد میں بجٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کیلئے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

latest urdu news

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے وزارت داخلہ کے ماتحت سی ڈی اے کو پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود چوہے پکڑنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب سے چوہوں کے سدباب کیلئے سی ڈی اے کیلئے 12 لاکھ روپے بجٹ منظور کرلیا گیا ہے۔

سی ڈی اے کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کیلئے نجی کمپنیوں سے پیشکش طلب کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی ای آفس پر منتقلی کے اپنے احکامات پر عمل نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےاحکامات پر عمل درآمد کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو مینوئل فائلنگ سسٹم سے ای آفس (ای فائلنگ) پر فوری منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter