اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد پولیس نے معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے، اغوا کی کوشش کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار شخص کی شناخت حسن زاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر کئی دنوں سے سامعہ حجاب کا پیچھا کر رہا تھا اور مختلف طریقوں سے انہیں دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا تھا۔

latest urdu news

پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائی سامعہ کی شکایت اور ویڈیو بیان موصول ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ تھانہ شالیمار میں درج کیے گئے مقدمے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 354، 365، 392، 500، 509 اور 511 شامل کی گئی ہیں، جو ہراسانی، اغوا، ڈکیتی، ہتک عزت اور ناکام مجرمانہ کوشش جیسے سنگین الزامات کا احاطہ کرتی ہیں۔

سامعہ حجاب نے اپنے بیان میں بتایا کہ حسن زاہد نے پہلے انہیں شادی کی پیشکش کی، اور انکار پر دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نہ صرف ان کے پیچھے آیا بلکہ ان کے گھر تک پہنچ گیا، دروازہ کھٹکھٹایا، اور زبردستی ساتھ چلنے کو کہا۔ اس دوران اس نے سامعہ کا موبائل فون چھیننے کی بھی کوشش کی، اور جب سامعہ نے پیچھا کیا تو وہ انہیں ہراساں کرتا رہا۔

معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا کی مبینہ کوشش

متاثرہ ٹک ٹاکر نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا، "میں ثناء یوسف کی طرح قتل ہونا نہیں چاہتی، اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار حسن زاہد ہو گا۔” ان کا کہنا تھا کہ وہ شدید ذہنی دباؤ اور خوف کا شکار ہیں اور فوری قانونی تحفظ چاہتی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ خاتون کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter