امریکا نے فلسطینی پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزا دینے سے انکار کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کو ویزا جاری کرنے سے روک دیا ہے، جس سے فلسطینی شہریوں کے امریکا میں علاج، تعلیم اور کاروباری سفر پر پابندی لگ گئی ہے۔ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فلسطینی رہنماؤں کے ویزے منسوخ کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نئی امریکی ویزا پالیسی کے تحت سفارت خانے فلسطینی پاسپورٹ ہولڈرز کی ویزا درخواستوں کی منظوری روک رہے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے سفارت کاروں کو واضح ہدایت دی ہے کہ فلسطینیوں کو ویزا جاری کرنے سے گریز کیا جائے۔

latest urdu news

یہ پابندی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل شروع کی گئی تھی، جب فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO) اور فلسطینی اتھارٹی (PA) کے کئی ارکان کے ویزے منسوخ یا مسترد کر دیے گئے تھے۔

اس اقدام کا مقصد فلسطینی شہریوں کو امریکا میں طبی علاج، تعلیمی مواقع اور کاروباری رابطوں سے روکنا بتایا جا رہا ہے۔ فلسطینی حقوق کے حامی گروہوں نے اس پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کو وزیٹر ویزا دینے سے روکنے کے بارے میں غور کر رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter