مخصوص ٹولہ مشکل کی گھڑی میں متاثرین کی بجائے سیاست کر رہا ہے،عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب جیسے نازک موقع پر کچھ عناصر متاثرین سے ہمدردی کی بجائے "گندی سیاست” کو فروغ دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مخصوص ٹولہ جعلی خبروں کے ذریعے سوسائٹی میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، جو نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ انسانی ہمدردی کے خلاف بھی ہے۔

latest urdu news

عظمیٰ بخاری کے مطابق حکومت پنجاب کا فوکس مکمل طور پر ریلیف آپریشن پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 7 لاکھ 60 ہزار سیلاب متاثرین کو بروقت ریسکیو کیا جا چکا ہے، جبکہ شہریوں کے ساتھ ان کے مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے "کلینک آن ویلز” کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ طبی یونٹس متاثرہ علاقوں میں فوری امداد فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز خیمے، چارپائیاں اور کھانا پہنچا رہے ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو فوری ریلیف مل سکے۔

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ سیلاب کی صورتحال میں اب تک 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور 2200 دیہات متاثر ہو چکے ہیں، ایسے میں حکومت کی پوری توجہ متاثرین کو سہولیات فراہم کرنے پر ہے، جبکہ کچھ حلقے اس انسانی المیے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

بڑی تنصیبات کو محفوظ کرنے کیلئے بند توڑے جا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

انہوں نے اپیل کی کہ تمام فریقین کو اس وقت سیاست سے گریز کرنا چاہیے اور متاثرین کی مدد کو ترجیح دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا: "یہ وقت ایک دوسرے پر الزام تراشی کا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter