شاہین آفریدی کو ریڈ بال کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے: وسیم اکرم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے نوجوان اسٹار شاہین شاہ آفریدی کو کیریئر کے حوالے سے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اپنا نام ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھوانا چاہتے ہیں تو انہیں ریڈ بال کرکٹ (ٹیسٹ میچز) پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔

latest urdu news

ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین آفریدی ایک باصلاحیت اور باوقار فاسٹ باؤلر ہیں جن کا مستقبل روشن ہے، لیکن انہیں کھیل کے دوران مزید پُرسکون اور متوازن انداز اپنانا چاہیے۔ ان کے بقول: "شاہین کو وسیم اکرم بننے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ وائٹ بال کی کرکٹ نسبتاً آسان ہے، مگر اصل چیلنج اور ورثہ ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے۔”

وسیم اکرم نے کہا کہ پیسہ آتا جاتا رہتا ہے، مگر اصل بات یہ ہے کہ آپ اپنے کیریئر میں کیا میراث چھوڑ کر جاتے ہیں۔ "جب آپ ریٹائر ہوں تو لوگ یہ کہیں کہ یہ ایک عظیم کرکٹر تھا، یہ احساس بہت معنی رکھتا ہے۔”

اپنے کیریئر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں یہ روایت تھی کہ اگر ٹیم فارم میں نہ ہو تو سینئرز میدان میں آ کر قیادت کرتے تھے، اور اگر ٹیم جیت رہی ہو تو نوجوانوں کو موقع دیا جاتا تھا تاکہ وہ اعتماد حاصل کریں۔

وسیم اکرم کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب شاہین آفریدی مختصر فارمیٹس میں تو خوب نام کما چکے ہیں، لیکن ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ سابق کپتان کی اس رائے کو ماہرین کرکٹ ایک مثبت تنقید اور رہنمائی کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جو شاہین کو ایک مکمل اور لیجنڈری باؤلر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter