غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے دوران ایک اور فلسطینی صحافی شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطینی حکومتی میڈیا آفس کے مطابق اتوار کے روز القدس الیوم سیٹلائٹ چینل سے وابستہ خاتون صحافی، اسلام موحارب عابد، اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئیں۔ ان کی شہادت نے صحافتی حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ایک بار پھر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

latest urdu news

میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل دانستہ طور پر صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ سچ کو دبایا جا سکے اور جنگی جرائم سے دنیا کی نظر ہٹائی جا سکے۔

میڈیا آفس نے عالمی صحافتی تنظیموں، اداروں اور فیڈریشنز سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں صحافیوں پر جاری مظالم کے خلاف آواز بلند کریں اور ان جرائم پر اسرائیل کو جوابدہ بنائیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد اب تک 278 صحافی اور میڈیا ورکرز شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ میں قحط اسرائیلی قبضے اور جارحیت کا نتیجہ ہے، ڈی جی وزارتِ صحت

گزشتہ ہفتے بھی اسرائیلی بمباری میں النصر اسپتال کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں پانچ صحافی جان کی بازی ہار گئے۔ اس سے پہلے الجزیرہ کے معروف رپورٹر انس الشریف بھی اپنے ساتھیوں سمیت اسرائیلی حملے کا نشانہ بن چکے ہیں۔

غزہ میں صحافیوں کی شہادتیں نہ صرف آزادی صحافت پر حملہ ہیں بلکہ یہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی بھی ہیں، جس پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter