126
کراچی، جوڑیا بازار کے رہائشی 52 سالہ شخص نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کھارادر کے علاقے نپیر روڈ جوڑیا بازار کے قریب گھر سے 1 شخص کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
خود کشی کرنیوالے شخص کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 52 سالہ محمد ذوالفقار ولد محمد سلیم کے نام سے کی گئی ہے۔
متوفی کے گھر والوں کا یہ کہنا تھا کہ محمد ذوالفقار نے گھریلو تنگ دستی کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔
متوفی کے گھر والوں نے پولیس کارروائی کرانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
مقامی پولیس کی جانب سے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔