سیلاب متاثرہ علاقوں میں جدید تھرمل ٹیکنالوجی کا استعمال، سینکڑوں جانیں بچالی گئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہلی بار جدید تھرمل ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں نے 490 سے زائد افراد کو بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اوکاڑہ، جھنگ، اٹھاراں ہزاری، شورکوٹ اور احمد پور سیال میں رات کی تاریکی میں تھرمل ٹیکنالوجی کی مدد سے متاثرین کا پتہ لگا کر آپریشنز ممکن ہوئے۔ اس ٹیکنالوجی نے وہ افراد بھی ظاہر کردیے جو عام انسانی آنکھ سے نظر نہیں آ رہے تھے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق جھنگ سٹی بند سے 21، پنڈی محلہ سے 1، کھلڑا سے 12، ددوآنڑاں سے 63، علی پور سے 70، ٹھٹھہ جبانڑاں سے 85، مساں سے 4 اور واجد آباد شاہ جیونہ سے 10 افراد کو کامیابی سے بچایا گیا۔ اسی طرح وجھلنڑاں سے 20، چک نون سے 4، جوگیرا بوچھیراں سے 80، کھروڑا بکر سے 30، شورکوٹ کے علاقے ڈب کلاں سے 20، احمد پور سیال کے دربار عبدالرزاق سے 4 اور ولی محمد جھندیر سے 45 افراد کو بھی ریسکیو کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تھرمل ٹیکنالوجی کے کامیاب استعمال پر ریسکیو ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی رات کے اندھیرے میں بھی انسانی جانوں کو بچانے میں سنگِ میل ثابت ہوئی ہے اور پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ریسکیو آپریشنز میں اس کا عملی استعمال کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق تھرمل ٹیکنالوجی ایک انقلابی پیشرفت ہے جو مستقبل میں قدرتی آفات کے دوران ریسکیو آپریشنز کو مزید تیز اور مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter