فوڈ اتھارٹی کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی، جعلی دودھ سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ سپلائی کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی اور ایک لاکھ 8 ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف کر دیا۔

ملزمان میں ڈاکٹر آصف، عبدالروف، اظہر اقبال، فاروق اور تین نامعلوم افراد شامل ہیں۔ یہ افراد بہاولنگر میں جعلی دودھ تیار کر کے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، فیصل آباد اور بہاولپور جیسے بڑے شہروں میں سپلائی کرتے تھے۔

latest urdu news

فوڈ اتھارٹی کی چھاپہ مار کارروائی میں نہ صرف جعلی دودھ کو تلف کیا گیا، بلکہ چھ سپلائر گاڑیاں، ڈرم، برتن، مشینیں، چولہے، آئل پمپ، مکسنگ مشینیں، پلنجر اور گھی کے ٹین بھی ضبط کر لیے گئے۔

ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دودھ کے اصل جیسا نظر آنے والا جعلی دودھ تیار کر رہے تھے۔

گجرات میں فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، 626 مقامات کی چیکنگ

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ریفریکٹومیٹر پر ٹیسٹ کرکے دودھ کی ملاوٹ کر کے اسے سپلائی کیا تھا۔ یہ دودھ پاؤڈر، پانی اور ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ سے تیار کیا گیا تھا، جسے مختلف شہروں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے طویل ریکی کے بعد ملزمان کے یونٹس اور سپلائرز کا پتہ لگایا اور کارروائیاں شروع کیں۔ دودھ کے نمونوں کا ٹیسٹ فیل ہو گیا اور اس میں پاؤڈر اور دیگر غیر معیاری اجزاء کی موجودگی سامنے آئی۔ عاصم جاوید نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter