معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی انسٹاگرام پوسٹ نے سوشل میڈیا کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔
گلوکارہ نے اپنی منگنی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جنہوں نے چند ہی گھنٹوں میں دنیا بھر کے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
اس پوسٹ میں ٹیلر سوئفٹ نے مشہور فٹبالر ٹریوس کیلسی کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا۔ تصاویر میں دونوں کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا، جنہیں صرف چھ گھنٹوں کے دوران ایک ملین سے زائد بار ری پوسٹ کیا گیا۔ یہ انسٹاگرام کی تاریخ میں سب سے زیادہ شیئر ہونے والی پوسٹ بن چکی ہے۔
پوسٹ کو اب تک 29 ملین سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں، جبکہ تبصروں کی تعداد بھی لاکھوں میں پہنچ چکی ہے، جو دنیا بھر میں ٹیلر سوئفٹ کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ صارفین کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ دونوں کی جوڑی پہلے ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہے، اور اب منگنی کے بعد مداحوں کو ان کی شادی کا بے چینی سے انتظار ہے۔