شارجہ: تین ملکی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کی کمان راشد خان کے ہاتھوں میں ہے۔
پاکستان کی پلئنگ الیون
سلمان علی آغا (کپتان)
صاحبزادہ فرحان
صائم ایوب
فخر زمان
حسن نواز
محمد حارث (وکٹ کیپر)
محمد نواز
فہیم اشرف
شاہین شاہ آفریدی
حارث رؤف
سفیان مقیم
افغانستان کی پلئنگ الیون
رحمان اللّٰہ گرباز
ابراہیم زادران
صدیق اللّٰہ
درویش رسولی
کریم جنت
عظمت اللّٰہ عمرزئی
راشد خان (کپتان)
محمد نبی
مجیب الرحمان
فضل حق فاروقی
فرید احمد
سیریز میں تیسری ٹیم متحدہ عرب امارات کی ہے، جو کل پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔
یہ سیریز ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹس کی تیاریوں کے حوالے سے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔