فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، جن میں سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور شامل ہیں۔

latest urdu news

دورے کا مقصد سیلاب سے متاثرہ افراد کی صورتحال کا جائزہ لینا اور ریسکیو و ریلیف آپریشنز میں مصروف اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

فیلڈ مارشل کو موقع پر سیلابی صورتحال، آئندہ بارشوں کے ممکنہ خطرات اور تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے فوجی جوانوں اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مربوط حکمت عملی سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کو کم کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کی امداد کا جائزہ

دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیالکوٹ سیکٹر میں مقیم سکھ کمیونٹی سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ سیلاب سے متاثرہ مذہبی مقامات بشمول دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ہے، اور پاکستان اس ذمہ داری کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

سکھ برادری نے آرمی چیف کا پرجوش استقبال کیا اور سیلاب کے دوران فوج اور سول انتظامیہ کی بروقت کارروائیوں پر اظہار تشکر کیا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر دربار صاحب کرتارپور کا فضائی جائزہ بھی لیا تاکہ وہاں کے سیلابی اثرات کا مشاہدہ کیا جا سکے۔

سپاہیوں سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے ان کی ہمت، آپریشنل تیاری اور خدمتِ خلق کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، جو مشکل ترین حالات میں بھی عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش رہتی ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ نے ان کا استقبال کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter