الیکٹرک بائیکس کن ملازمین کو ملیں گی؟ اعلان ہوگیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) کے ملازمین کے لیے الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اخراجات میں کمی اور ماحول دوست اقدامات کے تحت مرحلہ وار اپنی موٹر بائیکس کو بجلی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

latest urdu news

مرتضیٰ وہاب کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈسپیچ رائیڈرز کو الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی، جبکہ بعد میں یہ سہولت خواتین ملازمین کو بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بائیک کی اصل قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہے، لیکن حکومت نے بہتر معاہدے کے ذریعے یہ بائیکس 2 لاکھ 15 ہزار روپے میں حاصل کی ہیں۔

ابتدائی طور پر 20 الیکٹرک بائیکس خریدی گئی ہیں، جو مخصوص ورکرز میں تقسیم کی جائیں گی۔ ان بائیکس کے لیے KMC کی عمارت میں چارجنگ اسٹیشن بھی قائم کیا گیا ہے۔ مستقبل میں کراچی کے مختلف علاقوں میں مزید چارجنگ پوائنٹس بنانے کا منصوبہ ہے، جنہیں موبائل ایپ کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔

مفت الیکٹرک موٹرسائیکلیں: خواتین کے لیے اہلیت، رجسٹریشن کا طریقہ کار جاری

میئر کراچی نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف ماحولیاتی بہتری کی طرف قدم ہے بلکہ کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور سمارٹ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی بھی ایک مثال ہے۔ KMC اس وقت پاکستان کی واحد کاؤنسل ہے جو مکمل طور پر سولر انرجی پر چل رہی ہے۔ ساتھ ہی شارع فیصل، شاہراہ ایران اور شاہراہ غالب کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

بارشوں کے حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ 30 اگست سے 2 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ اس دوران نکاسی آب کے چوکنگ پوائنٹس پر مشینری تعینات کی جائے گی، جبکہ ٹریفک پولیس اور وارڈنز بھی سڑکوں پر موجود ہوں گے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر ریلیف کیمپس بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ کسی ہنگامی صورت میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے دوران افراتفری سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کی صورتحال میں سڑکوں پر ٹریفک بلاک ہو جاتا ہے، جو عوام کی مشکلات میں اضافہ کرتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter