اسلام آباد ایئرپورٹ کی مینجمنٹ متحدہ عرب امارات کے سپرد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی مینجمنٹ متحدہ عرب امارات کے حوالے کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

latest urdu news

یہ فیصلہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے انٹر گورنمنٹ کمرشل ٹرانزیکشنز کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق ہوا اور اس مقصد کے لیے ایک مذاکراتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ مذاکراتی ٹیم وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری کی قیادت میں کام کرے گی اور اس میں وزارتِ دفاع، خزانہ، قانون اور نجکاری کے نمائندے شامل ہوں گے۔ ٹیم متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دے گی۔

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کی منظوری

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام ملک میں معاشی استحکام لانے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ایک وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ مستقبل میں دیگر بڑے ایئرپورٹس کی مینجمنٹ بھی آؤٹ سورس کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں افتتاح کے بعد سے اسلام آباد ایئرپورٹ کو مسلسل انتظامی مسائل اور مالی خسارے کا سامنا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی شمولیت سے نہ صرف جدید انتظامی مہارت میسر آئے گی بلکہ مسافروں کو بہتر سہولیات بھی فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ یہ فیصلہ پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کے اعتماد کو بھی بحال کرنے میں مدد دے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter