ای او بی آئی پنشنرز کے لیے خوشخبری: پنشن میں اضافہ یکم ستمبر کو بقایا جات سمیت ملے گا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای او بی آئی (اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن) پنشنرز کے لیے خوشخبری ہے کہ جنوری 2025 سے پنشن میں کیے گئے اضافے کا اطلاق اب یکم ستمبر سے بقایا جات سمیت کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، اگست کی پنشن کے ساتھ تمام پنشنرز کو 1,500 روپے اضافے سمیت جنوری سے اب تک کے تمام واجبات یکم ستمبر کو ادا کر دیے جائیں گے۔

latest urdu news

اس کا مطلب ہے کہ تمام مستحق افراد کو ستمبر میں بنیادی پنشن 11,500 روپے کی صورت میں ملے گی، جو کہ پرانی 10,000 روپے کی رقم سے بڑھا کر طے کی گئی تھی۔

ای او بی آئی کے ذرائع نے نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز” کو اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام واجبات ستمبر کی ادائیگی میں شامل ہوں گے اور پنشنرز کو کسی اضافی درخواست یا کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کا فیصلہ، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال کے آغاز میں ای او بی آئی پنشن میں 1,500 روپے اضافے کی منظوری دی تھی، جسے وفاقی کابینہ نے باقاعدہ طور پر منظور بھی کیا تھا۔ اب اس فیصلے پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے، جس سے لاکھوں پنشنرز کو ریلیف ملے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter