امریکا میں غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا کی مدت محدود کرنے کی تجویز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے لیے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت ان افراد کے امریکا میں قیام کی مدت کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

محکمے کے مطابق مختلف کیٹیگریز میں ویزا کی مدت کو محدود کیا جائے گا۔ خاص طور پر ایف ویزا رکھنے والے غیرملکی طلبہ، جنہیں 1978 سے اب تک لامحدود قیام کی اجازت حاصل تھی، اب صرف اپنی اسٹڈی پروگرام کی مدت تک امریکا میں رہ سکیں گے۔ اس نئی پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ قیام کی حد 4 سال مقرر کی جا سکتی ہے۔

latest urdu news

محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ لامتناہی قیام کی اجازت سے امریکی شہریوں کو نقصان پہنچا، لہٰذا اب طلبہ اور غیرملکی میڈیا نمائندگان کو باقاعدہ جانچ پڑتال کے مراحل سے بھی گزرنا ہوگا تاکہ ویزا کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔

امریکہ میں فیملی بیسڈ گرین کارڈ پالیسی سخت، جعلی شادیوں پر کڑی نگرانی

یاد رہے کہ اسی نوعیت کی تجویز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 میں بھی پیش کی تھی، تاہم اُس وقت کی بائیڈن انتظامیہ نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ اب ایک بار پھر ٹرمپ انتظامیہ کے تحت یہ معاملہ زیر غور آ گیا ہے، جس سے ہزاروں بین الاقوامی طلبہ اور صحافی متاثر ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter