کنسرٹ کے دوران مداح کی بدتمیزی پر نمرہ مہرا برہم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی معروف پلے بیک سنگر نمرہ مہرا شیخوپورہ میں ہونے والے ایک لائیو کنسرٹ کے دوران مداح کی غیر اخلاقی حرکت پر شدید غصے میں آ گئیں۔

کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر پرفارم کرتے وقت ایک نوجوان بار بار ان کی آنکھوں پر سبز لیزر لائٹ مار رہا تھا، جس پر نمرہ نے گانا روک کر براہِ راست ردعمل دیا۔

latest urdu news

گلوکارہ نے اس مداح کو سخت الفاظ میں تنبیہ کی اور سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری کارروائی کا کہا۔ نمرہ نے کہا کہ یہ شخص مسلسل پریشان کر رہا ہے اور اگر شو دیکھنے کا شوق نہیں تو فوراً نکل جائے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں مداحوں کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئیں۔ کئی افراد نے نمرہ مہرا کے ردعمل کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیزر لائٹ آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہے اور گلوکارہ نے بروقت قدم اٹھایا۔ تاہم کچھ صارفین نے خیال ظاہر کیا کہ انہیں سخت زبان سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

سونو نگم کا عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو خراجِ تحسین، کیریئر کا کریڈٹ پاکستان کے لیجنڈ گلوکار کو دے دیا

نمرہ مہرا کئی ڈراموں کے مقبول OST گانے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ ان کا مشہور گانا "تو صبح دی پاک ہوا ورگا” اب تک پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک میں 73 ملین سے زائد بار سنا جا چکا ہے، جس نے انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی شہرت دلائی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter