سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشنز بند، رن وے زیرِ آب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ میں سیلابی پانی کے باعث حالات مزید خراب ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشنز معطل کر دیے گئے ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بی بی سی کے نمائندے عثمان زاہد کو بتایا کہ ایئرپورٹ کا رن وے سیلابی پانی میں ڈوب گیا ہے، جس کے باعث سیالکوٹ ایئرپورٹ فلائیٹ آپریشن کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق آج (28 اگست) صبح دس بجے سے رات دس بجے تک پروازیں منسوخ رہیں گی۔

latest urdu news

ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کہا کہ انتظامیہ رن وے سے پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ ان کے مطابق سیلابی ریلا جنوبی حصے کے حفاظتی بند کو عبور کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوا جس کے باعث رن وے زیرِ آب آیا۔

دریائے چناب اور ستلج میں پانی کے بہاؤ میں کمی آنا شروع

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ فلائیٹ آپریشنز کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور توقع ہے کہ پانی اترنے کے بعد جلد ہی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter