گھریلو جھگڑے پر ملزم نے بیوی، بیٹی، بھتیجے اور سسر کو قتل کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، ہیئر کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزم عمران نے بیوی، بیٹی، بھتیجے اور سسر کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

مقتولین میں 35 سالہ فوزیہ، 14 سالہ زینب، 15 سالہ رضا اور 55 سالہ مرزا شامل ہیں۔

latest urdu news

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور چاروں لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ مقتولہ کے بھائی ندیم کی مدعیت میں ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے مزید کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، ملزم کو جلد گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

یاد رہے کہ لاہور میں گھریلو جھگڑوں کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعات میں حالیہ عرصے کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس پر شہریوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter