دریاؤں میں 38 سال بعد اتنا پانی آیا، آج بڑا ریلا گزرے گا، پی ڈی ایم اے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریائے راوی میں شاہدرہ اور جسڑ کے مقام پر سیلابی ریلے خطرناک سطح پر، عوام کو قریب نہ رہنے کی ہدایت۔

لاہور میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں 38 سال بعد اتنے بڑے پیمانے پر پانی آیا ہے اور آج رات شاہدرہ کے مقام سے ایک بڑا سیلابی ریلا گزرے گا۔

latest urdu news

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 72 ہزار کیوسک ہے اور جسڑ کے مقام پر 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک کے انتہائی اونچے درجے کا ریلا گزر رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ آئندہ 48 گھنٹے تک دریائے راوی کے قریب نہ رہیں۔ گنڈا سنگھ میں بھی پانی کا بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے زائد ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب میں بروقت اقدامات کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا اور سیلاب کے دوران انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریائے ستلج میں گزشتہ 10 روز سے اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، لیکن سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان کا خدشہ نہیں ہے۔

کرتارپور اور پنجاب میں شدید سیلاب، دریاؤں کے کنارے آبادیوں کو خالی کرایا گیا

یاد رہے کہ پی ڈی ایم اے نے ریسکیو اور متعلقہ اداروں کے ذریعے دریاؤں کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے اور سول و عسکری ادارے سیلاب کی صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی خطرناک صورتحال سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter