پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 72 سے زائد دیہات متاثر، فوج طلب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریائے ستلج، چناب اور راوی میں شدید سیلاب سے پنجاب کے 7 اضلاع میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل۔

پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث دریائے ستلج، چناب اور راوی میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے۔

latest urdu news

دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 23 فٹ تک پہنچ گئی اور بیری پیر سمیت کئی مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔

پانی کے باعث 72 دیہات شدید متاثر ہوئے اور گھروں و کھیتوں میں داخل ہوگیا، جس کی وجہ سے لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب اور این ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی پانی کے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں فوج، ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ حصہ لے رہی ہیں، اور اب تک 5 ہزار 100 افراد اور 1 ہزار 700 جانور محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔ سیالکوٹ میں 11 سالہ بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی کے مقام پر شدید سیلابی ریلے ہیں، جبکہ دریائے راوی میں شاہدرہ اور جسر کے مقامات پر خطرہ برقرار ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے 24 گھنٹے فعال ہے اور دریاؤں کے کناروں پر رہائش پذیر افراد کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ، نچلے درجے کا سیلاب ڈکلیئر

یاد رہے کہ پنجاب میں سیلاب نے نہ صرف انسانی زندگی متاثر کی بلکہ زرعی زمینیں اور بنیادی ڈھانچے بھی شدید نقصان کا شکار ہوئے ہیں، اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر کے ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter