1
انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمہ حمیر علی قادری کی مدعیت میں درج ہوا، جن کا مؤقف ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مرزا نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی۔
ویڈیو میں مرزا نے بلاواسطہ نبی ﷺ کو دجال قرار دیا اور کہا کہ اگر کوئی شخص کرسچن ہے تو وہ میرے نبی کو دجال سمجھتا ہے اور قرآن کے مطابق میں اس کی عورت کے ساتھ شادی کر سکتا ہوں۔
مدعی کے مطابق محمد علی مرزا کے اس بیان سے مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے اور اہل اسلام میں اضطراب کی کیفیت پیدا ہوئی۔
پولیس نے مقدمے کو 295 سی کے تحت درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔
سماجی حلقوں اور علماء کے مطابق ایسے بیانات معاشرتی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہیں اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے عمل کے خلاف قانونی کارروائی ناگزیر ہے۔