18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ’’جووینائل شناختی کارڈ‘‘ بنوانے کا آسان طریقہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے جاری کیے جانے والے ’’جووینائل شناختی کارڈ‘‘ کے حصول کا آسان اور مرحلہ وار طریقہ جاری کر دیا ہے، جس سے والدین کو کارڈ بنوانے میں آسانی میسر آئے گی۔

latest urdu news

نادرا حکام کے مطابق، جووینائل کارڈ ان پاکستانی بچوں کے لیے ہے جو 18 سال کی عمر کو نہیں پہنچے۔ یہ کارڈ مستقبل میں بچے کے بائیو میٹرک ریکارڈ، سفری دستاویزات، اور دیگر سرکاری امور کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

درکار دستاویزات:

کارڈ کے حصول کے لیے والدین کے شناختی کارڈ لازمی ہیں۔ اگر بچہ گود لیا گیا ہو تو سرپرستی کے قانونی کاغذات بھی پیش کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ، یونین کونسل یا کنٹونمنٹ بورڈ سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ پیدائشی سرٹیفکیٹ اور، اگر لاگو ہو، تو نیچرلائزیشن یا شہریت کا سرٹیفکیٹ بھی درکار ہو گا۔

چند منٹ میں ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کرنے کا آسان طریقہ

طریقہ کار:

  • نادرا سینٹر پر آمد: سب سے پہلے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر پر جائیں، ٹوکن لیں اور باری کا انتظار کریں۔
  • بائیو میٹرک تصدیق: والدین میں سے کسی ایک کی انگلیوں کے نشانات لیے جائیں گے۔
  • ڈیٹا انٹری: بچے کے کوائف درج کیے جائیں گے، تصویر لی جائے گی اور فنگر پرنٹس کا اندراج ہوگا۔
  • فارم کی تصدیق: فارم پرنٹ کرکے والدین کو چیک کے لیے دیا جائے گا۔ درست ہونے کی صورت میں شریک حیات کی بائیومیٹرک تصدیق یا کسی گزیٹڈ آفیسر/عوامی نمائندے سے تصدیق کروا کر فارم جمع کروایا جائے گا۔
  • فائنل انٹرویو: نادرا افسر فیملی سے متعلق چند سوالات کرے گا۔
  • فیس کی ادائیگی: درخواست منظور ہونے پر موبائل پر SMS موصول ہوگا، جس کے بعد دی گئی فیس جمع کروائی جائے گی۔

فیس اور کارڈ کی فراہمی:

  • نارمل سروس: فیس 750 روپے، کارڈ 30 دن میں جاری کیا جائے گا۔
  • ارجنٹ سروس: فیس 1500 روپے، 15 دن میں فراہمی۔
  • ایگزیکٹو سروس: فیس 2500 روپے، صرف 7 دن میں کارڈ جاری کیا جائے گا۔

مدت مکمل ہونے پر درخواست دہندہ کو نادرا دفتر سے جووینائل کارڈ فراہم کر دیا جائے گا۔ یہ کارڈ بچوں کی شناخت کے لیے اہم دستاویز ہے اور مستقبل کے لیے بھی کارآمد ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter