عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ مسترد کردیا، سیاسی سرگرمیوں میں واپسی کا عندیہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو اپنے استعفے کے فیصلے سے آگاہ کیا، تاہم بانی چیئرمین نے اسے قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

latest urdu news

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات تین ماہ بعد ممکن ہوئی، عمران خان ماشااللہ بشاش تھے، مگر اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دی جانے والی تکالیف پر شدید اضطراب میں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے شکایت کی ہے کہ ان کی کوٹھری میں بارش کا پانی داخل ہوا، جس کے باعث انہیں کرنٹ بھی لگا۔ سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام سے اس معاملے کی فوری اصلاح کا مطالبہ کیا۔

سیاست کے مستقبل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی آج شام دوبارہ اجلاس کرے گی جس میں الیکشن سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز اپنے قانونی معاملات عدالتوں میں لڑ رہے ہیں اور پارٹی کے فعال رہنما ہیں۔

پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

مزید یہ کہ قومی اسمبلی کی سیاست میں بانی چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر محمود خان اچکزئی کے نام کو دہرایا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ قومی سطح پر سیاسی اتحاد اور کردار پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ کے مطابق پارٹی تمام فیصلے بانی چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں کرے گی اور کوئی بھی قدم مشاورت کے بغیر نہیں اٹھایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter