3
دبئی، قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر سلمان مرزا نے سہ فریقی سیریز سے قبل کپتان سلمان علی آغا کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔
ٹریننگ سیشن کے دوران گفتگو میں سلمان مرزا نے کہا کہ سلمان علی آغا پْرسکون اور مثبت رویے کے حامل ہیں، وہ مشکل لمحات میں بھی کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالتے بلکہ تعمیری انداز میں بات کرتے ہیں، جو ایک اچھے لیڈر کی نشانی ہے۔
ایشیا کپ کے حوالے سے فاسٹ بولر نے کہا کہ تمام حریف ٹیمیں اہم ہیں، بھارت کے خلاف میچ دباؤ ضرور لاتا ہے مگر ایسے مقابلے آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ دیگر ٹیمیں بھی سخت حریف ہیں اور ہم سب کے خلاف تیاری کر رہے ہیں۔
سلمان مرزا نے مزید کہا کہ وہ خود کو آل راؤنڈر نہیں سمجھتے، ان کا بنیادی کردار بولنگ ہے تاہم ضرورت پڑنے پر بیٹنگ کرتے ہوئے میچ ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔