سونو نگم کا عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو خراجِ تحسین، کیریئر کا کریڈٹ پاکستان کے لیجنڈ گلوکار کو دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے اپنی فنی کامیابی کا سہرا پاکستان کے لیجنڈری فوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے سر باندھ دیا ہے۔

ایک بھارتی صحافی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سونو نگم نے کہا کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نہ صرف ایک عظیم گلوکار ہیں بلکہ ایک خوبصورت انسان بھی ہیں۔ سونو نگم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے گلوکاری کے کیریئر کا آغاز عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے مشہور گانے "اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا” سے کیا تھا، جو ان کے لیے شہرت کا باعث بنا۔

latest urdu news

سونو نگم نے ایک جذباتی لمحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کا ایک یادگار واقعہ وہ تھا جب وہ صرف 19 سال کے تھے اور عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے خود پاکستان سے فون کر کے ان کے گائے گئے گانے کی تعریف کی۔ سونو کے مطابق، عطا اللہ نے کہا تھا: "مسٹر سونو، میں پاکستان سے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی بات کر رہا ہوں، آپ نے میرا گانا بہت اچھا گایا ہے۔”

بالی ووڈ نے ایک اور پاکستانی گانا کاپی کرلیا

سونو نگم نے گفتگو کے اختتام پر کہا کہ وہ ہر اس شخصیت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دی۔ انہوں نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ "اچھا صلہ دیا” ان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، اور عطا اللہ عیسیٰ خیلوی ہمیشہ ان کے لیے عزت و محبت کا مقام رکھتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter