حج کوٹہ کیس: بغیر رضامندی نام شامل کیے جانے کا انکشاف، 12 ٹور آپریٹرز نے درخواستیں واپس لے لیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، حج کوٹے کے خلاف مقدمے میں درخواست گزاروں کی فہرست میں بغیر رضامندی نام شامل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد مزید 12 نجی ٹور آپریٹرز نے اپنی درخواستیں واپس لے لیں۔

نجی نیوز ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محمد اعظم خان نے حج کوٹے کے خلاف کیس میں نجی ٹور آپریٹرز کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔

latest urdu news

اس دوران درخواست گزاروں کی جانب سے چودھری اسامہ طارق ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ مرکزی کیس میں درخواست گزاروں کی فہرست میں ہمارے نام شامل ہیں، لیکن یہ شمولیت ہماری رضامندی کے بغیر کی گئی اور ہمیں اس بارے میں کوئی علم بھی نہیں تھا۔ اس لیے استدعا ہے کہ ہمارے نام مرکزی کیس سے نکال دیے جائیں۔

عدالت نے وکلا کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے نجی ٹور آپریٹرز کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter