کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، نوجوان کو "مرغا” بنا کر بدترین تشدد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، جہاں دن دیہاڑے ہونے والی لوٹ مار نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔

رضویہ تھانے کی حدود میں پیش آنے والی ایک واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ڈاکو شہریوں کو نہ صرف لوٹتے بلکہ تشدد کا نشانہ بناتے اور "مرغا” بناتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

latest urdu news

منگل کی صبح چار ملزمان آلٹو کار اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر علاقے میں داخل ہوئے اور 15 منٹ تک کھلے عام لوٹ مار کرتے رہے۔ اس دوران انہوں نے کئی شہریوں سے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھینیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق، واردات کا آغاز دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو روکنے سے ہوا۔ پیچھے بیٹھا ایک نوجوان تو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم سامنے بیٹھے علی حسین کو ملزمان نے نہ صرف لوٹا بلکہ شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے زبردستی "مرغا” بھی بنادیا۔

ویڈیو میں مزید واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے دیگر تین سے چار موٹر سائیکل سوار شہریوں کو بھی روکا، لوٹا اور زد و کوب کیا۔ حتیٰ کہ ایک پان کی دکان کو بھی نہیں بخشا گیا جہاں ڈاکوؤں نے اشیاء اور کیش لوٹ لیا۔

ملتان: لڑکیوں کو نازیبا اشارے کرنے والے نوجوان کی وہی انگلی حادثے میں ٹوٹ گئی، توبہ کا ویڈیو بیان وائرل

متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوری طور پر مدد کے لیے 15 پر کال کی، لیکن تقریباً آدھے گھنٹے تک کوئی پولیس اہلکار موقع پر نہ پہنچا۔ بعد ازاں متاثرہ افراد نے تھانہ رضویہ جا کر شکایت درج کرائی، لیکن وہاں بھی پولیس نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا اور نہ ہی ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کوئی عملی قدم اٹھایا گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکو مکمل اطمینان کے ساتھ واردات کر کے فرار ہوگئے۔ تین ملزمان آلٹو کار میں جبکہ ایک موٹر سائیکل پر بیٹھ کر نکل گیا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کے علاقے میں سیکیورٹی کو بہتر بنایا جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter