ملتان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان وحید کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں اس نے اپنے ماضی کی غیر اخلاقی حرکتوں پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ نوجوان نے اعتراف کیا کہ وہ سڑک پر چلتی خواتین کو نازیبا اشارے کیا کرتا تھا۔
وحید کے مطابق، اس کی یہ حرکات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس کے بعد کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) نے اس کے خلاف کارروائی کی۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ جب CCD کی ٹیم اس کے گھر پہنچی تو وہ موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا لیکن راستے میں گر پڑا۔
گرنے کے نتیجے میں اس کی وہی انگلی ٹوٹ گئی جس سے وہ نازیبا اشارے کرتا تھا۔ وحید نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ اس واقعے نے اس کی آنکھیں کھول دیں اور اب وہ ان حرکات پر سخت شرمندہ ہے۔
نوجوان نے اپنے بیان میں کہا، ’’میں تمام نوجوانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ایسی حرکات سے گریز کریں۔ میں CCD کا شکر گزار ہوں جنہوں نے وقت پر مجھے روک کر بہتر انداز میں سمجھایا۔‘‘
ملتان: لڑکیوں کو انگلی سے گندے اشارے کرنے والا شخص اپنے ہی دوستوں کا فائر لگنے سے وہی والی انگلی تڑوا بیٹھا جس سے اشارے کرتا تھا- اب ہر وقت سر پر ٹوپی بھی پہننے لگا ہے- 😂
اب بتائیں زندہ باد کس کو کہنا ہے؟؟ pic.twitter.com/ySEl2dTEAN— Amir H. Qureshi (@AmirHQureshi) August 26, 2025
وحید کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِ عمل سامنے آئے ہیں۔ بعض نے اسے "عبرت کا نشان” قرار دیا، جبکہ کئی افراد نے اس کی توبہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے دوسروں کے لیے سبق قرار دیا ہے۔