امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جب معروف شخصیت گوگی بٹ نے تفتیشی عمل میں شامل ہو کر سی سی پی او لاہور کے دفتر میں پیشی دی ہے۔
نجی ٹی وی "سماء نیوز” کے مطابق، گوگی بٹ نے مقدمے میں شامل تفتیش ہو کر پولیس کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ واضح رہے کہ اس کیس کی تفتیش کے لیے پولیس کی جانب سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جا چکی ہے۔
گوگی بٹ نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ مخالفین کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باعث مفرور رہا۔ اس کا کہنا تھا کہ مخالفین نے اس کے ایک قریبی رشتہ دار کو قتل کیا تھا، جس کی وجہ سے وہ خود کو محفوظ رکھنا چاہتا تھا۔
پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل تاحال مکمل نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع نہیں کرایا گیا۔ تاہم، گوگی بٹ نے یکم ستمبر تک عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: مرکزی ملزم احسن شاہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
یاد رہے کہ عدالت نے پہلے ہی گوگی بٹ کو مفرور قرار دے کر اشتہاری قرار دیا تھا، تاہم اب اس کی جانب سے تفتیش میں شامل ہونا کیس میں اہم پیشرفت تصور کی جا رہی ہے۔