14
فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب 83.19 فیصد رہا۔ پوزیشنز میں پنجاب گروپ آف کالجز نمایاں رہا جبکہ مختلف گروپس میں طلبہ و طالبات نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
نتائج کے مطابق اس سال امتحانات میں1 لاکھ 97 ہزار طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں کامیابی کا تناسب 83.19 فیصد رہا۔
- لڑکیوں کی کامیابی کی شرح:88.91 فیصد
- لڑکوں کی کامیابی کی شرح: 75.80 فیصد
نمایاں پوزیشن ہولڈرز
کامرس گروپ
- پہلی پوزیشن: جنت نذیر (1025 نمبر، پنجاب کالج ہل ہاؤس)
- دوسری پوزیشن: شائزا منظور (1020 نمبر، پنجاب کالج ہل ہاؤس)
- تیسری پوزیشن: زینب وقار (1013 نمبر، پنجاب کالج ہل ہاؤس)
پری میڈیکل گروپ
- پہلی پوزیشن: علینہ طاہر
- دوسری پوزیشن: وردہ سرفراز (1070 نمبر، دی سکالر سائنس کالج)
- تیسری پوزیشن: عروہ ملک اور مناہل مرتضیٰ (اے پی ایس گوجرانوالہ اور رسول ڈی)
پری انجینئرنگ گروپ
- پہلی پوزیشن: مزمل ساجد (1063 نمبر، دی سکالر سائنس کالج)
- دوسری پوزیشن: محمد سمیع (1059 نمبر، کپس کالج)
- تیسری پوزیشن: عائشہ نعیم (1054 نمبر)
جنرل سائنس گروپ
- پہلی پوزیشن: زیام روہاب (1056 نمبر، اے پی سی)
- دوسری پوزیشن: عائشہ زیدی (1055 نمبر، پنجاب کالج ہل ہاؤس)
- تیسری پوزیشن: حلیمہ زوہیب (1053 نمبر)
ہیومینٹیز گروپ
- پہلی پوزیشن: دینہ جان (986 نمبر)
- دوسری پوزیشن: زوہا (981 نمبر، پنجاب کالج ہل ہاؤس)