یوکرین کے روسی توانائی تنصیبات پر حملوں کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں، برینٹ کروڈ 67.76 ڈالر اور ویسٹ ٹیکساس 63.73 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق یوکرین کی جانب سے روسی توانائی تنصیبات پر بڑھتے ہوئے حملوں نے روسی تیل کی سپلائی میں ممکنہ خلل کے خدشات کو بڑھا دیا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچرز **3 سینٹ (0.04 فیصد) بڑھ کر 67.76 ڈالر فی بیرل** کی سطح پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) فیوچرز7 سینٹ (0.11 فیصد) اضافے کے بعد 63.73 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔
اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 1 لاکھ 49 ہزار کی حد دوبارہ بحال ہو گئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر پاکستان سمیت دیگر درآمدی ممالک میں تیل کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔