گجرات: ادھار سگریٹ نہ دینے پر فائرنگ، دکاندار قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے نواحی گاؤں چکوڑی بکھو میں گاہک نے مبینہ طور پر سگریٹ ادھار نہ ملنے پر دکاندار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، ملزم فرار۔

گجرات میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ادھار سگریٹ نہ دینے پر گاہک نے فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کردیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چکوڑی بکھو میں فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ دکاندار ارشد جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد فیاض اور تصور شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاہک نے دکاندار سے سگریٹ ادھار مانگا لیکن انکار پر طیش میں آکر فائرنگ کردی۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter