مئی تنازعے میں 7 طیارے تباہ ہوئے، جنگ نیوکلیئر سطح تک پہنچ سکتی تھی: صدر ٹرمپ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے تنازعے کے دوران مجموعی طور پر سات طیارے گرائے گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ کشیدگی تیزی سے نیوکلیئر جنگ کی طرف بڑھ رہی تھی، تاہم امریکہ کی بروقت مداخلت نے صورتحال کو قابو میں رکھا۔

latest urdu news

اوول آفس میں ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنے کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب انہیں صورت حال کی سنگینی کا اندازہ ہوا تو انہوں نے دونوں ملکوں کو سخت پیغام دیا۔ ٹرمپ کے مطابق، انہوں نے کہا: "اگر 24 گھنٹے میں لڑائی بند نہ ہوئی تو امریکہ دونوں ممالک سے تجارتی روابط منقطع کر دے گا۔”

صدر ٹرمپ کی جانب سے گرنے والے طیاروں کی تعداد کا یہ تازہ بیان اس سے قبل دیے گئے بیانات سے مختلف ہے۔ پہلے انہوں نے 5 طیاروں کے گرنے کا ذکر کیا تھا، بعد ازاں 6 کی بات کی، جبکہ اب انہوں نے 7 طیارے گرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا یہ بیان اب پاکستان کے سرکاری مؤقف کے زیادہ قریب سمجھا جا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت پر کڑی تنقید، معیشت کو “مردہ” قرار دے دیا

پاکستان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مئی کے اس تنازعے میں اس نے بھارت کے 6 جنگی طیارے اور 1 ڈرون مار گرایا تھا۔ ٹرمپ کے تازہ بیان کو پاکستانی مؤقف کی تائید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter