کراچی میں آن لائن منشیات فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ایس آئی یو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ہیروئین برآمد کرلی، مقدمہ درج۔

کراچی میں سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

latest urdu news

ایس ایس پی امجد احمد شیخ کے مطابق ملزمان کو پریڈی اور شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقوں سے پکڑا گیا جہاں سے ان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد ہیروئین برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ حب وندر سے منشیات خرید کر کراچی میں مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان منشیات کی فروخت کے لیے جدید طریقہ استعمال کرتے تھے، ڈیلیوری کے لیے لوکیشن شیئر کی جاتی تھی اور ایڈوانس پیمنٹ وصول کی جاتی تھی۔ ملزمان آئس، کرسٹل اور ہیروئین کو خفیہ طریقے سے آن لائن ڈیلیور کر رہے تھے جس سے شہر میں نشہ آور مواد کا پھیلاؤ بڑھ رہا تھا، گرفتار افراد کی شناخت عبدالغنی اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔

سندھ میں منشیات فروشوں کے بعد گٹکا ماوا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق اس نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں اور خریداروں تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کو وسعت دی جا رہی ہے تاکہ شہر میں منشیات کے اس آن لائن نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں کراچی پولیس نے کئی ایسی کارروائیاں کی ہیں جن میں آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والے گروہوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter