ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کیسا ہوگا اور کن فیچرز سے لیس ہوگا؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل کمپنی 2026 میں اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کروانے جا رہی ہے، جس سے متعلق نئی لیکس اور رپورٹس میں کئی دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

یہ فون ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایپل کا ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ اب تک کمپنی نے فولڈ ایبل ٹیکنالوجی میں کوئی واضح پیش رفت نہیں کی تھی۔

latest urdu news

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، ایپل کے اس فولڈ ایبل فون کا اندرونی کوڈ نام "V68” رکھا گیا ہے، اور اس کا ڈیزائن سام سنگ کے گلیکسی زی فولڈ سے مشابہ ہوگا۔ فون کو کتاب کی طرح کھولا اور بند کیا جا سکے گا، یعنی یہ بک اسٹائل فولڈ ایبل ڈیوائس ہوگی۔ متوقع طور پر اس کا سکرین سائز 7.9 سے 8.3 انچ کے درمیان ہوگا، جو اسے ایپل کے اب تک کے سب سے بڑے فونز میں شامل کرے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فولڈ ایبل فون میں چار کیمرے دیے جائیں گے۔ ان میں سے ایک فرنٹ کیمرا، ایک اندرونی اسکرین پر، جبکہ دو کیمرے فون کے بیک پر ہوں گے۔ کیمرہ سیٹ اپ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ فولڈنگ ڈیزائن کے باوجود فوٹوگرافی کا معیار متاثر نہ ہو۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل اس ماڈل میں فیس آئی ڈی کے بجائے ٹچ آئی ڈی کا استعمال کرے گا۔ ٹچ آئی ڈی ممکنہ طور پر ڈسپلے کے اندر یا سائیڈ بٹن میں شامل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، فون میں سم کارڈ سلاٹ بھی موجود نہیں ہوگا اور یہ مکمل طور پر ای سم پر انحصار کرے گا، جو مستقبل میں وائرلیس کنیکٹیویٹی کی طرف ایپل کی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متوقع، قیمت اور فیچرز لیک

فولڈ ایبل آئی فون کی قیمت کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ایپل کی تاریخ کا سب سے مہنگا فون ہو سکتا ہے، جس کی متوقع قیمت 2,000 سے 3,000 امریکی ڈالرز کے درمیان ہوگی۔ پاکستانی کرنسی میں یہ قیمت 5 سے 8 لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے۔

ایپل کی یہ حکمت عملی اس کے روایتی رویے کا تسلسل ہے، جہاں کمپنی نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں جلد بازی نہیں کرتی بلکہ اس کے پختہ اور مؤثر ہونے کا انتظار کرتی ہے۔ 2026 میں متوقع یہ فولڈ ایبل فون نہ صرف ایپل کے صارفین بلکہ پوری موبائل انڈسٹری کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter