ایم کیو ایم کے کارکنان نے اغوا کر کے پستول سر پر رکھی، تابش ہاشمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ٹی وی میزبان اور کامیڈین تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 2008 میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کارکنان نے مبینہ طور پر اغوا کیا تھا، دورانِ حراست انہیں دھمکایا گیا اور جان سے مارنے کی باتیں بھی کی گئیں۔

تابش ہاشمی نے یہ چونکا دینے والا انکشاف ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی ایم کیو ایم کے رکن نہیں رہے، لیکن ایک بار "ان کے ہتھے ضرور چڑھ گئے تھے”۔ ان کے مطابق، اپریل 2008 میں انہیں یونیورسٹی کے سالانہ فنکشن میں شرکت سے روکنے کے لیے پہلے فون کالز کے ذریعے ڈرایا گیا، بعد ازاں فنکشن میں بلایا گیا لیکن اسٹیج پر نہ جانے کی ہدایت دی گئی۔

latest urdu news

کامیڈین کے مطابق، بعد میں ایم کیو ایم کے کارکنان نے انہیں اٹھا کر ایک چھوٹی کار میں قید کر دیا، جہاں گھنٹوں تک ایک تنگ جگہ پر بٹھا کر ذہنی اذیت دی گئی۔ "میرے سر اور کمر پر پستول رکھی گئی اور مجھے مارنے کی باتیں کی جا رہی تھیں۔”

تابش ہاشمی نے کہا کہ وہ اس واقعے کا مکمل احوال پہلے بھی ایک یوٹیوب شو میں بیان کر چکے ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے واقعے کی تاریخ اور تفصیل عوام کے سامنے رکھی۔

مزاحیہ انداز سے پہچانے جانے والے تابش ہاشمی نے بتایا کہ وہ اس واقعے کو آج بھی نہیں بھلا پائے، اور یہ ان کی زندگی کا ایک انتہائی خوفناک تجربہ تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter