145
باجوڑ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے پانچ علاقوں کو دہشتگردوں سے مکمل کلیئر کردیا۔
ترجمان کے مطابق کلیئر کرائے گئے علاقے **سیرئے کلان، سری میاں گان، لنڈئے کلان، بلال مسجد ترخو اور شمشیر گر قلعہ ترخو** شامل ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں حالات معمول پر آگئے ہیں اور مکمل ریاستی عملداری بحال ہوچکی ہے۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ کلیئر کرائے گئے علاقوں کے مکین اب اپنے گھروں کو واپس جاسکتے ہیں، ریاست شہریوں کو مکمل تحفظ اور معاونت فراہم کرے گی، جبکہ دیگر متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا عمل بھی مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں **فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں** کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کی تھی۔
