ایوارڈز خریدے جاتے ہیں، اصل ایوارڈ بینک اکاؤنٹ ہے، اریبہ حبیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں ایوارڈز خریدے جاتے ہیں، لیکن ان کے نزدیک اصل ایوارڈ بینک اکاؤنٹ اور عوام کی محبت ہے۔

کراچی، پاکستانی ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ایوارڈز خریدے جاتے ہیں، تاہم ان کے نزدیک کسی بھی فنکار کے لیے اصل ایوارڈ اس کا بینک اکاؤنٹ اور عوام کا خلوص ہے۔

latest urdu news

ایک حالیہ انٹرویو میں ایوارڈز سے متعلق سوال کے جواب میں اریبہ حبیب نے کہا کہ "ماڈلنگ کے دوران میں ایوارڈز کو اہمیت دیتی تھی لیکن اب اداکاری میں آنے کے بعد میرے لیے ایوارڈ کی کوئی حیثیت نہیں۔”

انہوں نے کہا کہ "ہمارے کئی سینئر اداکار ایسے ہیں جن کی الماری ایوارڈز سے بھری ہے لیکن ان کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں ہوتے، یہ کہانیاں سن کر مجھے رونا آتا ہے۔”

اریبہ حبیب نے ہنستے ہوئے ذو معنی لہجہ اپناتے ہوئے مزید کہا کہ "جب کبھی مجھے ایوارڈ چاہیے ہوگا اور اضافی پیسے ہوں گے تو خرید لوں گی، کیونکہ آج کل جگہ جگہ ایوارڈز بکتے ہیں، لیکن مجھے ایسے ایوارڈز نہیں چاہییں۔”

کیریئر کے پیچھے شادی میں تاخیر نہ کریں، ماڈل اریبہ حبیب

اداکارہ کے مطابق، اصل ایوارڈ یہ ہے کہ آپ شوٹنگ سیٹ چھوڑنے کے بعد لوگ آپ کے بارے میں اچھی بات کریں اور آپ مالی طور پر مستحکم ہوں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter